اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار کی ”پناہ “ میں اسلام اور پاکستان کے خلاف مسلسل زہر اگلنے والے پاکستانی نژاد کینڈین ادیب طارق فتح کا زہر کم نہیں ہوا ہے اور اس مرتبہ انہوں نے بھارتی گلوکار سونونگم کی پیروی کرتے ہوئے فجر کی اذان کے بارے میں ایسا بیان دیدیا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان شدید غم و غصے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سونو نگم نے اپنے بیان میں فجر کی اذان کو ”غنڈہ گردی“ قرار دیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور ایک مولوی کی
جانب سے سر مونڈنے پر دس لاکھ روپے انعام کے بعد انہوں نے ناصرف خود اپنا سر مونڈھ لیا بلکہ اپنے بیان کے بارے میں وضاحت بھی پیش کی جو کسی کام نہ آئی۔ اب پاکستان کا غدار صحافی طارق فتح بھی سونو نگم کی حمایت میں سامنے آ گیا ہے اور سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ”تم بالکل ٹھیک کہہ رہے ہو سونو نگم۔۔۔! خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کم از کم ایک فرد تو ایسا ہے جو ملا کی غنڈہ گردی کے سامنے کھڑا ہوا ہے۔ صبح 4 بجے کی اذان بند کی جائے۔“