جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’اس جنگ میں سعودی عرب کیساتھ ہیں ‘‘ روس کے اعلان نے دشمنوں کی کمر توڑ دی

datetime 18  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کا اہم شراکت دار ملک ہے اور اس کے ساتھ تعاون سے خطے میں سلامتی کی ضمانت مل سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات روسی پارلیمان کے ایوان بالا وفاقی کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا میٹفینکو نے سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر آمد کے موقع پر کہی۔ انھوں نے کہا کہ وہ سعودی حکام کے ساتھ بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ

،علاقائی استحکام اور تنازعات کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زوردیں گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور روس کا شامی صدر بشارالاسد کے مستقبل اور ان کے ملک میں جاری خانہ جنگ کے حوالے سے موقف ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہے۔اس تناظر میں دونوں ممالک کے اعلی سطح کے حکام کے درمیان بات چیت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔روس شامی صدر کا سب سے بڑا پشتیبان ملک ہے جبکہ سعودی عرب ان کی اقتدار سے رخصتی چاہتا ہے اور وہ ان کے خلاف مزاحمتی جنگ لڑنے والے باغیوں کی حمایت کررہا ہے۔سعودی عرب اور روس ماضی میں شام کی صورت حال کے حوالے سے متعدد اجلاس منعقد کرچکے ہیں۔ان میں سب سے اہمیت کی حامل نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جولائی 2015 میں روسی صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات تھی۔اس کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے بھی متعدد مواقع پر ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…