اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مقیم غیرملکی اگر یہ کام کریں تو انہیں گرین کارڈ مل جائے گا، بڑا اعلان ہوگیا

datetime 15  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکین کو گرین کارڈ حاصل کرنے کی جو سہولت ملنے والی ہے اس کے حصول کے لئے 9 شرائط رکھی گئی ہیں جن پر پورا اترنے والے کو گرین کارڈ مل سکے گا یعنی ان شرائط میں سے کسی ایک پر پورا اترنا ہوگا۔ اس سلسلے میں سعودی عرب میں مجلس شوریٰ کی مالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فہد بن جمعہ نے ’الوطن‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ

گرین کارڈ جاری کرنے کا مطلب سعودی عرب میں امیگریشن کے حصول کے لئے دروازہ کھولنا نہیں بلکہ یہ ان چند شخصیتوں کو دی جائے گی جو کوئی خاص اور منفرد خصوصیات کے حامل ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ گرین کارڈ حاصل کرنے کے لئے پہلی شرط یہ ہے کہ گرین کارڈ اس شخص کو دیا جائے گا جو کسی خاص شعبے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہو۔ دوسری شرط یہ ہے کہ وہ نہایت دقیق اور پیچیدہ علوم کا ماہر ہو۔ تیسری شرط یہ ہے کہ وہ کسی ایسے شعبے میں مہارت رکھتا ہو جس کی ملک کو ضرورت ہو۔ گرین کارڈ کی چوتھی شرط یہ ہے کہ اس کے پاس علمی اور عملی تجاویز ہو جو مملکت کے لئے مفید ہوں۔ پانچویں شرط یہ ہے کہ وہ سرمایہ کاری کے لئے غیر معمولی استطاعت رکھتا ہو۔ وہ طویل عرصے کے لئے ملک میں مفید سرمایہ کاری کرسکتا ہو، سرمایہ کاری کے ذریعے ملک کو منافع پہنچاسکتا ہو، وہ سعودی شہریوں کی بڑی تعدد کو مناسب روزگار فراہم کرسکتا ہو، وہ ملک کی معیشت کے لئے نفع بخش اور فائدہ مند ہو۔ ڈاکٹر فہد نے کہا کہ گرین کارڈ چند غیرملکی ہی حاصل کرسکیں گے جو ان شرائط پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ گرین کارڈ کے حصول کے لئے چند تارکین وطن ہی درخواست دیں گے۔ ڈاکٹر فہد نے کہا کہ گرین کارڈ کا اجراءمتعددوزارتوں کی منظوری سے ہوگا جن میں سرفہرست وزارت تجارت و سرمایہ کاری ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…