اوٹاوا(این این آئی)دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہاہے کہ اگر کوئی بندوق اٹھا کر دہشت گردی کرتا ہے تو وہ مسلمان نہیں رہتا۔نجی ٹی وی سے بات چیت اورکینیڈین پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ دہشت گرد میرے مذہب کے نمائندے نہیں ہو سکتے۔اْنھوں نے اپنی تقریر کا آغاز ’بسم اللہ‘ سے کیاکہ اور کہا کہ اگر کوئی بندوق اٹھا کر دہشت گردی کرتا
ہے تو وہ مسلمان نہیں رہتا۔ملالہ نے کہا کہ تعلیم کی طاقت سے دنیا تبدیل ہوسکتی ہے۔اْنھوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ کینیڈا اپنی عظیم روایت کے مطابق تمام لوگوں کے لیے اپنے بازو کھلے رکھے، اور بقول اْن کے کینیڈا کے ہمسائے ملک، امریکہ کو بھی اس کی پیروی کرنی چاہیئے۔واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی کو سنہ 2014میں نوبیل انعام دیا گیا تھا۔ حال ہی میں وہ اقوام متحدہ کی ’امن کی پیامبر‘ بننے والی کم عمر ترین فرد ہیں؛