ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی بیٹی گلِ مکئی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ملالہ یوسف زئی کو کینیڈا کی اعزازی شہریت دیدی گئی۔ ملالہ یوسفزئی نے کینیڈین پارلیمنٹ میں شہریت دینے کی تقریب میں شرکت کی اور پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ اس طرح وہ کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والی کم عمر ترین شخصیت بھی بن گئیں۔
تقریب میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی موجود تھے۔ جنہوں نے ملالہ کو کینیڈین شہریت کا فریم کیا ہوا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ ملالہ یوسف زئی کو یہ اعزاز 2014 میں حاصل کرنا تھا تاہم جس روز تقریب شیڈول تھی اس روز کینیڈین پارلیمنٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا، جس کے باعث تقریب کو ملتوی کر دیا گیا۔