بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

قبلہ اول کے گرد کھدائیوں سے مسجد اقصیٰ سمیت فلسطینی آبادی کو خطرات لاحق

datetime 11  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) فلسطینی حکام اور مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے قبلہ اول کے گرد کی گئی کھدائیوں کے نتیجے میں نہ صرف مسجد اقصیٰ کے وجود کو غیرمعمولی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے بلکہ آس پاس کی فلسطینی آبادی کیلئے بھی یہ کھدائیاں کسی بڑے خطرے سے کم نہیں ہیں۔ قامی فلسطینی میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں مقامی فلسطینی شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے گھروں کی دیواروں میں دراڑیں اور فرش

میں شگاف پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فلسطینی ماہرین ارضیات نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے عرصہ دراز سے قبلہ اول کے گردو پیش میں غیرمعمولی مقدار میں کھدائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ یہ کھدائیاں مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے ساتھ ساتھ حرم قدسی کے وجود کیلئے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہریوں کے مکانات کو بھی خطرات لاحق ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے نام نہاد آثار قدیمہ کی تلاش کی آڑ میں جاری کھدائیوں سے مسجد اقصیٰ کے پہلو میں کئی مقامات پر زمین میں شگاف پڑ گئے ہیں۔ ایسے میں صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے قبلہ اول کے گرد کھدائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے مذموم عمل پر مصر ہیں۔بیت المقدس میں ماہرین پر مشتمل کمیٹی کے ایک رکن نے اپنی شناخت ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صہیونی ریاست سلوان اور وادی الحلوہ کے فلسطینی باشندوں کو وہاں سے نکلنے پرمجبورکرنے کیلئے زیرزمین کھدائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سطح زمین پر ’العاد‘ نامی یہودی ادارے فلسطینی اآباد کو وہاں سے نکالنے اور فلسطینیوں کی املاک پر قبضے کے لیے سرگرم ہیں اور زیرمین صہیونی حکومت توسیع پسندانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کے گردو پیش میں کی گئی کھدائیاں مقدس مقام کے آس پاس کی عمارتوں کیلئے بھی سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…