نئی دہلی(آئی این پی)بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف ) نے راجھستان سے مشتبہ پاکستانی شہری کو گرفتار کرنے کا دعوی کیاہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق بی ایس ایفحکام کا کہنا ہے کہ 55سالہ مشتبہ پاکستانی شہری کو انٹرنیشنل بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
حکا م کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری کو ضلع سری گانگانگر سے گرفتار کیا گیا جس سے 883روپے پاکستانی کرنسی،وزیٹنگ کارڈ اور ایک ماچس برآمد ہوئی ہے۔ پاکستان رینجرز نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پکڑا گیا شخص پاکستانی نہیں ہے۔