ماسکو(آئی این پی )امریکا کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد روس نے شام کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کا اعلان کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام میں بہتری کا مقصد شامی فوج کی حساس تنصیبات کو محفوظ بنانا ہے۔دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ملکی سیکیورٹی کونسل کے اراکین سے ملاقات کی.ک
ریملن کے مطابق روسی سیکیورٹی کونسل نے شام میں امریکی میزائل حملوں کے بعد روسی فضائیہ کی شام میں موجودگی برقرار رکھنے کے حوالے سے گفتگو کی۔روس کے مطابق ملکی فضائیہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں شامی افواج کی معاونت کر رہی ہے۔یاد رہے کہ شام پر امریکی میزائل حملے کے بعد روس نے شام میں امریکا کے ساتھ فضائی سلامتی معاہدے پر عمل درآمد معطل کر دیا ہے۔