ریاض(آئی این پی)سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ جمعہ مختصراورجامع رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطبوں کو سیاسی ٹاک شو بنانے سے گریز کریں،خطبہ جمعہ غیر سیاسی اور جامع ہونا چاہیے،غیر متعلقہ تقریروں سے نمازیوں کو پریشانی ہوتی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق مفتی اعظم سعودی عربشیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا کہنا ہے
کہ خطبوں کو سیاسی ٹاک شو بنانے سے گریز کریں،خطبہ جمعہ غیر سیاسی اور جامع ہونا چاہیے۔انکا کہنا تھاکہ خطیب سماجی اور مفاد عامہ کے مسائل پرتوجہ دیں،مفتی اعظم سعودی عرب نے خطبہ جمعہ مختصراورجامع رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطبوں کو سیاسی ٹاک شو بنانے سے گریز کریں،غیر متعلقہ تقریروں سے نمازیوں کو پریشانی ہوتی ہے۔