جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کرپشن کی سزا کیسے دی جاتی ہے ؟ روس میں اپوزیشن لیڈر سمیت کتنے سو افراد گرفتار ہو گئے ؟

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/ماسکو(این این آئی)روس میں کرپشن کے خلاف ہزاروں افرادسڑکوں پر نکل آئے،جبکہ پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے ملک بھر سے 900افرادکو گرفتارکرلیا،روس کے دارالحکومت ماسکو میں حزب اختلاف کے رہنما الیکسی نوالنی کو غبن اور بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتار کر لیا گیا جنھوں نے ماسکو میں بدعنوانی کے خلاف اس مظاہرے کا انعقاد کیا تھا۔ادھرامریکہ نے روس میں بدعنوانی کے خلاف مظاہرے میں شرکت کرنے والے سینکڑوں مظاہرین کی گرفتاریوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں حزب اختلاف کے رہنما الیکسی نوالنی کو غبن اور بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتار کر لیا گیا جنھوں نے ماسکو میں بدعنوانی کے خلاف اس مظاہرے کا انعقاد کیا تھا۔ برسوں میں ہونے والے اس بڑے مظاہرے میں شرکت کرنے والے وزیر اعظم دمتری میدویدیف کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔الیکسی نوالنی کے علاوہ کم از کم ملک بھر سے 900 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ملک میں زیادہ تر مظاہرے غیرقانونی تھے کیونکہ حکام سے ان کی پیشگی اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی۔احتجاجی مظاہروں میں صدر پوتن کے خلاف بھی احتجاجی نعرے لگائے گئے۔ روس میں سال 2011/2012 کے بعد حکومت مخالف سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے تھے۔ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ پر امن مظاہرین اور انسانی حقوق کے مبصرین کی گرفتاریاں جمہوری اقدار کی کھلی توہین ہیں۔ترجمان نے روسی حکومت سے ان کی رہائی کی اپیل کی۔انھوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو صدر پوتن کے شدید ناقد الیکسی نوالنی کی گرفتاری کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…