جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

روس میں اہم ترین اجلاس،راستے الگ ہوگئے؟پاکستان نے حامی بھرلی،امریکہ کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 24  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (آئی این پی ) امریکہ نے ماسکو میں ہونیوالی افغان کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ۔ روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے روس کو بتایا  کہ وہ اپریل میں روسی دورالحکومت ماسکو میں

ہونیوالی افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شرکت نہیں کرئے گا ، روس کی وزارت خارجہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں معلوم نہیں امریکہ روس کے دورالحکومت مین ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کرئے گا یا نہیں ۔

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے ماسکو میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے روس کی پیشکش قبول کرنے کا اعلان کردیا،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے ماسکو کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی۔

یوم پاکستان پر بھارتی وزیراعظم کے تہنیتی پیغام کے حوالے سے نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کی بات کرتا ہے مگر ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ پاک بھارت مذاکرات بحال ہونے جا رہے ہیں۔دریں اثناء دفتر خارجہ نے انسانی حقوق پر امریکی رپورٹ مسترد کر دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نام نہاد رپورٹ یکطرفہ، خلاف حقیقیت اور جھوٹ کا پلندہ ہے، بھارت میں انسانی حقوق کے بارے میں حقائق کے برعکس مواد رپورٹ کے جھوٹا ہونے کا ثبوت ہے۔ بریفنگ کے دوران صحافی کی جانب سے حسین حقانی کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ کیا وزیراعظم کے خط کے ذریعے سفیر کو ویزہ جاری کرنے کے اختیارات قانونی ہیں؟ جواباً ترجمان کا کہنا تھا کہ جواب کے لئے وزارت داخلہ یا وزیر اعظم ہاؤس سے رابطہ کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…