پیرس (این این آئی)فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندونے فرانس میں ادویات بنانے والی پاکستان کی ایک کمپنی کا افتتاح کردیا ۔تقریب میں میئرپاسکل، میڈم نتھالی اور اعلیٰ حکومتی حکام نے شرکت کی جبکہ صدر نے فیکٹری کا تفصیلی دورہ بھی کیا ۔اس موقع پر فرانس میں پاکستان کے سفیر متعین الحق بھی موجود تھے، صدرکو کمپنی
کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔2014 ء میں مذکورہ فارماسیوٹیکل کمپنی کے قیام کا باقاعدہ معاہدہ ہوا تھافیکٹری کے قیام کو صدر نے دونوں ممالک کے درمیان ’دوستی کی علامت‘ قرار دیا ہے۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندونےاس موقع پرکہاکہ پاکستانیو ں کافرانس کی تعمیرمیں اہم کردارہے اورمستقبل میں ہم پرامیدہیں