نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خبررساں ویب سائٹ یو ایس نیوز نے دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کو 20 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جب کہ امریکا سرفہرست ہے۔اس سروے کے لیے ویب سائٹ کو پنسلوانیہ میں وارٹن اسکول اور ایک بی اے وی کنسلٹنگ کمپنی کا تعاون حاصل تھا۔20 ویں طاقتور ترین ملک کے طور پر پاکستان عالمی منظر نامہ تبدیل کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے
کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی نے 60 ممالک اور 4 اہم خطوں کے 16 ہزار افراد سے سوالات کرکے یہ جائزہپیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ سروے میں لیڈرشپ، معاشی اثر، سیاسی اثرورسوخ، بین الاقوامی مضبوط تعلقات اور مضبوط عسکری اتحاد جیسے پانچ عناصر کو بھی مدِ نظر رکھا گیا ہے۔ویب سائٹ کے سروے کے نتائج میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی جو فہرست مرتب کی گئی ہے اس میں امریکہ سرفہرستجبکہ دوسرے نمبر پر روساور تیسرے پر چینجبکہ بیسویں نمبر پر پاکستان شامل ہے۔