کابل(آئی این پی)افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی قونصلیٹ کے ناظم الامور کو طلب کرکے مبینہ طور پر افغان فضائی حدود کی خلاف ورزیوں اورسرحد پار سے گولہ باری پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔پیر کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہپاکستانی قونصلیٹ کے ناظم الامور کو فرسٹ پولٹیکل سیکرٹری موسی اریفی نے طلب کرکے احتجاج ریکار ڈ
کرایا ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی قونصلیٹ کے ناظم الامور کے ساتھ پاکستان میں افغان شہریوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے ۔افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکام نے مسائل کے حوالے سے اپنے گہرے تحفظات سے آگاہ کیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور پڑوسی ملک پر زور دیا کہ وہ مزید اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے