ریاض(آن لائن) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے مسجد نبوی کا خصوصی دورہ کیا۔ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور دو رکعت نماز ادا کی اور بارگاہ رسالت مآپ اور آپ کے اصحاب پر نذرانہ درود و سلام پیش کیا۔اس موقع پر مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز،مشیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف،
مسجد نبوی کے امور کے نگران شہزادہ نواف بن نائف بن عبدالعزیز، امام کعبہ و حرمین شریفین کے امور کے سیکرٹری الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس، مسجد نبوی کے آئمہ، حج و عمرہ سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل سعد الخلیوی، مسجد نبوی کے سیکیورٹی انچارج میجر جنرل محمد وصل الاحمدی اور متعدد دیگر عہدیدار بھی موجود تھے