پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

مشیر وزیر اعظم سرتاج عزیز کو کون سی اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں؟اسلامی ممالک میں خوشی کی لہر!!

datetime 28  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خطے کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے‘ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی‘ ای سی او کا خطہ وسائل سے مالا مال ہے‘ تجارتی معاہدوں پر عمل درآمد کے لئے رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی‘ ٹرانسپورٹ ڈھانچہ کی تشکیل نو کے لئے ٹرانزٹ ٹریڈ کے شعبے میں اقدامات کررہے ہیں‘

باہمی رابطوں کو فروغ دے کر خطے کو خوشحالی سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔ منگل کو اقتصادی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے 22 ویں اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ تنظیم کے لئے خلیل ابراہیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں رکن ملکوں میں باہمی تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔ رکن ملکوں میں رابطوں کے فروغ سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کا فروغ تنظیم کی ترجیہات میں شامل ہے۔ خطے کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ تجارتی معاہدوں پر عمل درآمد کے لئے رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی۔ رکن ممالک کو باہمی روابط کے فروغ کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی ای سی او سائنس فائونڈیشن کے ادارے کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ ٹرانسپورٹ کے ڈھانچے کی تشکیل نو کے لئے ٹرانزٹ ٹریڈ کے شعبے میں اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او کا خطہ وسائل سے مالا مال ہے باہمی رابطوں کو فروغ دے کر خطے کو خوشحالی سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔ اجلاس کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز وزارتی کونسل کے چیئرمین منتخب کرلئے گئے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…