نئی دہلی(آن لائن)بھا رتی فوج نے ملک کے مغربی حصے کے چھ امتحانی مراکز میں پرچہ لیک ہوجانے کے بعد طے شدہ ٹیسٹ کو کینسل کر دیا ہے۔یہ ٹیسٹ پورے انڈیا میں ہونا تھا تاہم اب ناگ پور، امرتسر، احمدآباد اور گوا سمیت چھ ریاستوں میں معطل ہو گیا ہے۔حکام کے مطابق پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملے پر 300 سے زیادہ امیدواروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ریاست مہاراشٹرا اور گوا میں 18 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔چند رپورٹس کے مطابق شاید دیگر سینٹرز میں بھی ٹیسٹ معطل کر دیا جائے گا۔پولیس نے کہا ہے کہ مبینہ طور پر طالبعلموں کو کوچنگ سینٹرز کی جانب سے پہلے ہی سوالنامہ دے دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ یہ امتحان فوج میں نچلے درجے کی بھرتیوں کے لیے تھا جن میں کلرک اور سپاہیوں کی آسامیاں شامل ہیں۔