اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

جرمن خفیہ ایجنسی پاکستان میں کیا کرتی رہی؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 26  فروری‬‮  2017 |

برلن(آئی این پی )جرمنی کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف صحافیوں کی جاسوسی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی جریدے جریدے اسپیگل نے صحافیوں کی جاسوسی کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جرمن خفیہ ایجنسی بی این ڈی نے دنیا بھر میں غیر ملکی صحافیوں کی جاسوسی کی،بی بی سی، رائٹرز، نیویارک ٹائمز کے صحافی شامل ہیں۔اس ایجنسی نے ٹیلی فون ٹیپ کیے ،صحافیوں کی ریکی بھی کی ،فرانسیسی ٹی وی 24 کیلئے رپورٹنگ کرنے والے صحافی آزنلڈ زجتمان جس کا تعلق بیلجیئم سے تھا اور افریقی ملک کانگو میں کام کرتے تھے

جرمن خفیہ ایجنسی نے اس کی نقل و حرکت کو واچ کیا اور اس کی باقاعدہ رپورٹ بھی تیار کی گئی،اس رپورٹر نے 10سال تک خدمات سرانجام دیں۔جریدے میں شائع ہونے والی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ افغانستان میں بی بی سی کیلئے کام کرنے والے نمائندے کے بھی فون ٹیپ کیے جاتے رہے ہیں۔بی این ڈی کی لسٹ سے نیویارک ٹائمز کا بھی ملا ہے جو پاکستان،افغانستان اور نائجیریا کیلئے استعمال کیا جاتا تھا،زمبابوے کے اخیار ڈیلی نیوز کی بھی جاسوسی کی جاتی رہی ہے۔جریدے اسپیگل کے مطابق جرمن خفیہ ایجنسی نے انیس سو ننانوے کے بعد صحافیوں کے پچاس نمبروں کی جاسوسی کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…