منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

251 روپے کاسستاترین سمارٹ فون متعارف کروانے والا تاجرگرفتار

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غازی آباد (این این آئی)بھارت میں ضلع غازی آباد کی پولیس نے دنیا کا سب سے سستا سمارٹ فون متعارف کروانے کا دعویٰ کرنے والی کمپنی کے سربراہ کو دھوکہ دہی کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا ۔فریڈم 251 نامی اس فون کی قیمت صرف 251 روپے ہے اور اسے فروری 2016 میں پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا تاہم موہت کی رنگنگ بیلز نامی کمپنی پر بہت سے آرڈر پورے نہ کرنے کا الزام ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق موہت گوئل کی گرفتاری اس فون کی ایک تقسیم کار کمپنی کی جانب سے ان پر رقم وصول کرنے اور اس کے عوض فون فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیے جانے کے بعد عمل میں آئی ۔اتر پردیش پولیس کے ترجمان راہل شریواستو نے موہت گوئل کی گرفتاری کی تصدیق کی،

انھوں نے بتایاکہ ریاست کے کئی اور علاقوں سے بھی ان کے خلاف کچھ شکایتیں آئی ہیں۔ ہم تمام الزامات کی تحقیقات کریں گے۔پولیس ترجمان نے کہاکہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ دھوکہ دہی کے ایسے معاملات کی مکمل تحقیقات کریں کیونکہ عام آدمی کے خون پسینے کی کمائی کا نقصان ہوتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے میدان میں آج کل زیادہ فراڈ سامنے آ رہے ہیں۔انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس طرح کی سکیموں میں پیسے پھنسانے سے پہلے اس کی مکمل تحقیقات کر لیں۔آج موبائل فون فروخت کیے جا رہے ہیں، کل سستے ایئرکنڈیشنر بھی ہو سکتے ہیں۔رنگنگ بیلز نے اعلان کیا تھا کہ وہ دنیا کا سب سے سستا فون فروخت کرے گی جس کی قیمت محض 251 روپے ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…