بغداد(این این آئی)عراقی ایئر فورس نے پہلی بار پڑوسی ملک شام میں جہادی گروپ داعش کے خلاف فضائی حملے کیے ۔عراقی وزیرِ اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف حملے جاری رکھیں گے خواہ وہ کہیں بھی ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں عراقی فوج کا کہنا تھا
کہ ایف سولہ لڑاکا طیاروں سے یہ حملے عسکریت پسندوں کی جانب سے متعدد خونریز حملوں کے ردِ عمل کے طور پر کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق فضائی حملے شام کے علاقوں حصیبہ اور ال ابوکمال میں کیے گئے۔ ادھرعراقی وزیرِ اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف حملے جاری رکھیں گے خواہ وہ کہیں بھی ہوں۔