بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فوجی افسران کی بیگمات سپاہیوں سے کیا کام کرواتیں ہیں ؟ شرمناک اسکینڈل سامنے آ گیا

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی فوج کا ایک اور شرمناک اسکینڈل سامنے آ گیا،فوجی افسروں کا ماتحت سپاہیوں سے گھریلو کام لینے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی سپاہی میم صاحب کے احکامات ماننے پر مجبور ہیں۔ کپڑے دھوتے ہیں،کتے ٹہلاتے ہیں۔بھارتی سپاہیوں کی دکھ بھری داستان بھارتی میڈیا پر آگئی۔تیرہ جنوری 2017کو بھارتی فوجی لانس نائیک یاگیا پرتاب سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے انکشاف کیا کہ

بھارتی فوج کے سپاہیوں کو افسران کی ذاتی ڈیوٹی کرنے اور ملازم بننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔اب بھارتی میڈیا نے دیولالی کیمپ میں رہنے والے ان فوجی افسران کا پول کھولا ہے جنہوں نے سپاہیوں کو گھریلو کام پر لگا رکھا ہے۔ان میں سے بعض اہلکار گزشتہ پانچ برس سے فوجی افسروں کے گھر ذاتی ملازم بن کر ڈیوٹی انجام دے رے ہیں اورصاحب کے بجائے ان کی میم صاحب کے احکامات مان رہے ہیں ۔ایک سپاہی کا کہنا ہے کہ صاحب میرے ساتھ تقریبا ٹھیک رہتے ہیں ،میڈم کبھی کبھی بگڑ جاتی ہیں ،دوسرے افسروں کی بیویوں سے اکثر باتیں کرتی ہیں ۔ایک اور بھارتی سپاہی نے اپنی دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہا کہ اب تو واشنگ میشن آ گئی ہیں ورنہ پہلے تو ہاتھ سے کپڑے دھونے پڑتے تھے۔بھارتی میڈیا پر چلنے والی اس ویڈیو میں ایک فوجی اہلکار کواپنے افسرکے کتے ٹہلاتے بھی دکھایا گیا ہے۔بعض اہلکار افسروں کے بچوں کو اسکول لانے لیجانے ،بیویوں کو بیوٹی پارلریا بازار لے جانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…