اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان امریکہ کیلئے خطرہ ۔۔۔۔! پینٹا گان نے واضح کر دیا

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ امریکی وزارت دفاع نے افغان اور پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کے حوالے سے یہ کہا گیا تھا کہ پاکستان ممکنہ طور پر امریکہ کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔امریکینشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ جنرل ڈنفورڈ نے یہ بات جمعرات کو امریکہ میں بروکنگ انسٹیٹویٹ میں ایک تقریب میں کہی،

جہاں امریکہ کو درپیش بڑے خطرات پر بات کی گئی۔تاہم جب  جنرل ڈنفورڈ کے دفتر سے اس بارے میں رابطہ کیا تو ان کے دفتر نے افغانستان اور پاکستان کے مقامی میڈیا میں نشر ہونے والے ایسی خبروں کو مسترد کیا۔پاکستان اور افغانستان کے مقامی میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں کے مطابق جب جنرل جوزف ڈنفورڈ سے پاکستان اور امریکہ کے پیچیدہ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو مبینہ طور پر ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ کو درپیش پانچ بڑے خطرات میں اضافہ کیا جائے تو چھٹا خطرہ پاکستان ہو سکتا ہے۔لیکن امریکی وزارت دفاع کی طرف سے ایسی خبروں کی واضح تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان میں کوئی حقیقت نہیں۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات لگ بھگ سات دہائیوں پر محیط ہیں اور ان میں اتار چڑھا آتا رہا ہے تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ سے کثیر الجہتی قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔صدر ٹرمپ کے منصب صدارت سنھالنے کے بعد بھی پاکستان کی طرف سے امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی روابط مستحکم ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…