جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’بڑے سیکولر بنے پھرتے ہو مگر ۔۔۔! ‘‘ بھارت میں مسلمان پولیس والے کو نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنا مہنگا پڑ گیا ۔۔ محکمے نے کیا حکم دے دیا ؟ افسوسناک انکشاف

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد آباد (آئی این پی )بھارتی شہر احمد آباد میں پولیس افسران نے داڑھی رکھنے پر مسلمان کانسٹیبل کو کام کرنے سے روک دیا  ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمد ساجد صابر میاشیخ نے گزشتہ سال پولیس کو جوائن کیا جس کے بعد اسے پولیس ہیڈ کوارٹرز تعینات کیا گیا جہاں ابتدائی 9ماہ میں تو افسران نے داڑھی رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا

مگر گزشتہ 3ماہ سے اس پرداڑھی منڈوانے کیلئے دبا ڈالا جا رہا ہے۔مسلمان پولیس کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ 8سال سے داڑھی رکھی ہوئی ہے اور پولیس میں بھرتی ہونے کے بعد کسی نے اس پر اعتراض نہیں لگایا ، بھرتی کے وقت بھی داڑھی کو بنیاد نہیں بنایا گیا مگر اب اس حوالے سے شدید دبا ڈالا جا رہا ہے اور نوکری کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔محمد ساجد صابرنے مزید کہا کہ افسران نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر میں نے حج ادا کی ہے تو صرف اسی صورت میں داڑھی رکھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے ۔داڑھی کی وجہ سے مجھے ڈیوٹی کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ ڈیوٹی کیلئے رپورٹ کرنے کئی بار دفتر گیا مگر افسران نے داڑھی کے ساتھ مجھے ڈیوٹی کرنے سے روک دیا ۔عدالت نے پولیس حکام کی جانب سے داڑھی منڈوانے کے احکامات کے بعد مسلمان پولیس اہلکار کو گجرات ہائی کورٹ منتقل کر دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…