اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

’’اسلام تو بس امن و محبت کا دین ہے ‘‘ امریکہ میں مسلمانوں کا یہودیوں کیلئے ایسا کام کہ جان کر ان کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ لوئس(این این آئی)امریکہ کی ریاست مزوری میں یہودی قبرستان کو تباہ کیے جانے کے بعد امریکی مسلمانوں کے فنڈ اکٹھے کرنے کے پراجیکٹ نے اس قبرستان کی مرمت کرانے کے لیے 85 ہزار ڈالر جمع کرلیے،میڈیارپورٹس کے مطابق اس پراجیکٹ کے لوگوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے 20 ہزار ڈالر رقم مانگی تھی جبکہ ان کو چار گنا زیادہ رقم ملی ہے۔امریکی مسلمانوں کے فنڈ اکٹھے کرنے کے پراجیکٹ نے اس متبرک جگہ کی تعمیر نو کے لیے

چندہ مانگنے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔مزوری کے شہر سینٹ لوئس میں  یہودیوں کے قبرستان میں نامعلوم افراد نے 170 قبروں کو نقصان پہنچایا۔اس قبرستان کی مرمت کے لیے فنڈ کی اپیل لنڈا اور طارق المسیدی نے کی تھی اور ان کو تین ہزار افراد نے رقم بھیجی جو کہ کْل 85 ہزار ڈالر ہے۔اس اپیل کے منتظمین کا کہناتھا کہ وہ مزید رقم کے لیے اپیل جاری رکھیں گے تاکہ مزوری میں بتاہ کی گئی قبروں کی مرمت کے بعد یہ رقم امریکہ میں کہیں بھی تباہ کی گئیں یہودی قبروں کی مرمت کے کام آ سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…