اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی اے ٹی ایم مشین جعلی نوٹ اگلنے لگی، شہریوں کو لاکھوں کا چونا لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے درالحکومت نئی دہلی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی اے ٹی ایم مشین نقلی نوٹ اگلنے لگ گئی اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک شہری نے اپنے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے بینک کی مشین سے
8ہزار روپے نکلوائے تو اسے معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے 2ہزار مالیت کے نوٹ جعلی ہیں جس پر اس نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ، شکایت کے اندراج کے بعد جب پولیس تحقیقات کیلئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی اے ٹی ایم مشین پر پہنچی اور اس میں سے نوٹ نکالا تو وہ بھی جعلی نکلا۔ یہ نوٹ دیکھنے میں بالکل اصل کی طرح ہیں مگر ’’ریزرو بینک آف انڈیا ‘‘کی جگہ ’’چلڈرن بنک آف انڈیا ‘‘اور بنک مہر کی جگہ ’’پی کے‘ ‘کا لوگو درج ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت میںمودی حکومت نے چندماہ پہلے پرانے نوٹ ختم کرکے نئی کرنسی متعارف کروائی تھی ۔کرنسی تبدیلی کے اس عمل کے دوران لاکھوں افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔