لاہور (مانیٹرنگ ڈ یسک)خفیہ اداروں نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کی ویب سائٹ کا پتہ چلا لیا۔ ویب سائٹ کا آئی پی ایڈریس بھارت سے آپریٹ ہوتا رہا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے حساس اداروں نے سانحہ چیئرنگ کراس کے ذمہ دار دہشت گرد الاحرار کی ویب سائٹ کا پتہ چلا لیا، ویب سائٹ کا
آئی پی ایڈریس بھارت سے آپریٹ ہوتا رہا۔ وزارت داخلہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو ثبوت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیمجماعت الاحرار نے لاہور دھماکے کیذمہ داری قبول کی تھی جس میں تقریبا 14 افراد شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک کپٹن مبین اور ایس ایس پی زاہد اکرام گوندل بھی شہید ہوئے تھے