ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے پاکستانی پروفیسر کی بھارت میں درگت

datetime 21  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری طارق فتح کی بھارت میں درگت بنا دی گئی۔ تفصیل کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین طارق فتح پر نئی دہلی میں حملہ ہو گیا ،لوگوں نے لاتوں اور گھونسوں سے خوب دھلائی کردی ۔بھارتی میڈ یا کی رپورٹس کے مطابق پیر کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ”جشن ِریکھتا“نامی اردو شاعری کے فیسٹیول

کے دوران 67سالہ طارق فتح کو لوگوں نے گھیر لیا جس پر اس نے لوگوں سے الجھنا شروع کر دیا ۔اس دوران وہاں موجود نوجوانوں نے اسلام کے خلاف بات کرنے والے طارق فتح کو لاتوں اور گھونسوں کا نشانہ بنا یا،وہاں موجود پولیس اہلکار اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے بیچ بچاؤ کرایا ۔لبرل سوچ کے مالک اور مسلم کینیڈین کانگریس بانی طارق فتح نے اس حملے کے حوالے سے کہا کہ میں خوش ہوں کہ 67سال کا ہونے کے باوجود 20سالہ اردو جہادی کا سامنا کیا ،وہاں موجود 100بھیڑیے مجھ پر ٹوٹ پڑے تھے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طارق فتح کو ایک بھارتی یونیورسٹی میں سکھ طلبا نے پاکستان کیخلاف بولنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…