اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران مختلف ممالک کے وزراء ، اعلیٰ حکام اور مختلف کمپنیوں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں ہیں ۔ رانا تنویر حسین نے روس کی دفاعی پیداواری کمپنی روسوبورنایکسپورٹ کے ڈی جی سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں روس کے وزیر تجارت وصنعت ڈیوس مارٹن بھی شریک تھے ۔ ملاقات میں پاکستان اور روس کے مابین دفاعی
تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ابو ظہبی میں دفاعی نمائش آئیڈیکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ غیر ملکی وزراء ، اعلیٰ حکام اور مختلف کمپنیوں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں ہیں جبکہ وزیر دفاعی پیداوار نے یوکرائن اور اٹلی کے وفود سے ملاقات کی ۔ رانا تنویر حسین نے روس کی دفاعی پیداواری کمپنی روسوبورنایکسپورٹ کے ڈی جی سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں روس کے وزیر تجارت وصنعت ڈیوس مارٹن بھی شریک تھے ۔ ملاقات میں پاکستان اور روس کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے چین کی کمپنی ایسٹ چائنہ کے صدر لوزپینگ جبکہ اطالوی اور یوکرائن کے وفود کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں ۔ رانا تنویر حسین نے چین ، یوکرائن اور سربیا کے اسٹالز کا دورہ کیا جبکہ وفاقی وزیر نے نیشنل ریڈیو اور ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے سٹالز بھی دورہ کیا ۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے چین کی کمپنی ایسٹ چائنہ کے صدر لوزپینگ جبکہ اطالوی اور یوکرائن کے وفود کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں ۔ رانا تنویر حسین نے چین ، یوکرائن اور سربیا کے اسٹالز کا دورہ کیا جبکہ وفاقی وزیر نے نیشنل ریڈیو اور ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے سٹالز بھی دورہ کیا ۔ رانا تنویر حسین نے پاکستان پویلین کے دورے میں حکام کی محنت کو سراہا ۔