سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حوالدار کرشن سنگھ نے ضلع کے علاقے مہیش ور میں اپنی سروس رائفل سے
گردن میں گولی مار دی جس کے باعث وہ موقع پرہلاک ہو گیا۔ خود کشی کے اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکار وں کی تعداد بڑھ کر 377ہو گئی۔