بنگلور (آئی این پی ) بھارت نوازسابق افغان صدر حامد کرزئی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کے عوام سے پیار کرتا ہوں لیکن اسکی فوج سرحد پار دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کی حمایت کرتی ہے ،امریکہ کو اسے روکنا ہوگا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بنگلور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
حامد کرزئی نے کہاکہ امریکہ پر پاکستان کی پالیسی پر نظر ثانی اور اسکی دہشتگرد گروپوں کو محفوظ ٹھکانوں کی پالیسی کو ختم کرنے میں اسلام آباد کو قائل کرنے پر زور ڈالا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ امید ہے کہ امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تحت امریکہ کے پاس افغانستان سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کا اچھا موقع ہے