منیلا(آئی این پی)فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفین لورینزانا نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے مسلمان عسکریت پسند شام اور عراق میں سرگرم جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ گہرے تعلقات رکھتے ہیں۔
برطانوی خبررساں ادارے کو اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ مشرقِ وسطی کے بعض مسلمان ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ فلپائن کے عسکریت پسندوں کی مدد کے ساتھ اس خطے میں منتقل ہونے کی کوششوں میں ہیں۔ لورینزانا کے مطابق داعش اپنا سرمایہ بھی مختلف طریقوں سے جنوبی فلپائن کے مقامی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر منتقل کرنے کی کوششوں میں ہے۔