اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے جوہری پلانٹ میں دھماکہ ، متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ، تفصیلات کے مطابق فرانس کے جوہری پاور پلانٹ میں دھماکہ سنا گیا ہے،فرانسیسی حکام نےدھماکے کے نتیجے میں جوہری مواد کےاخراج کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تاہم اس حوالے سے کوئی تفصیل بھی سامنے نہ آسکی ہے۔
دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروسز کے اہلکار تیزی سے پلانٹ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ انجن روم میں ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
امدادی کارکن جوہری پلانٹ کی جانب گامزن
سکیورٹی اداروں نے جوہری پلانٹ کو چاروں جانب سے گھیر رکھا ہے