بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

مسلم دشمنی کی انتہا۔۔۔۔بھارت میں تاریخ مسخ کرنے کا منصوبہ تیار

datetime 9  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سرکار کی مسلم دشمنی انتہا کو جا پہنچی ، تاریخ کی کتابوں میں مسلمانوں کی فتوحات کو مسخ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برصغیر کی تاریخ کی مستند کتابوں میں ہلدی گھاٹی کی جنگ میں مغل بادشاہ اکبر نے اپنے حریف رانا پرتاپ کو شکست دےکر فتح حاصل کی تھی مگرریاست کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا

کی حکومت میں شامل تین وزرا راجستھان یونیورسٹی سطح پر پڑھائی جانے والی تاریخ کی کتابوں میں مسلمان مغل بادشاہ اکبر کی اس فتح کو مسخ کر کے رانا پرتاب کو فاتح قرار دلوانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔معروف بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق راجستھان میں یونیورسٹی سطح پر پڑھائی جانے والی تاریخ کی کتابوں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔اخبار کے مطابق ریاست کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا کی حکومت میں شامل تین وزرا نے اس تجویز کی حمایت کی ہے جس کے تحت تاریخ کے حقائق بدلنے کا منصوبہ ہے۔اس تجویز کے مطابق اب طالب علموں کو یہ پڑھایا جائے گا کہ ہلدی گھاٹی کی لڑائی میں پرتاپ نے مان سنگھ کی قیادت میں لڑنے والی اکبر کی فوج کو شکست دی تھی۔تاریخ کی کتابوں کے مطابق 1576 میں ہلدی گھاٹی میں ہونے والی جنگ کے بعد راجپوت راجہ مہارانا پرتاپ پہاڑوں کی طرف چلے گئے تھے۔ بعد میں اکبر نے فوج کی خود کمان سنبھالی اور اس خطے کے بیشتر علاقوں پر قبضہ حاصل کر لیا تھا۔بھارتی مورخین نے ریاستی وزرا کے اس عمل کو تاریخ کی توہین اور تعلیمی عمل سے کھیل قرار دیا ہے، نامور مورخ تنوجا کوٹھیال کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کے احساسات اور خیالات کے احترام میں تاریخ مسخ نہیں کی جا سکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…