دبئی/نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اپنا بحری جہاز متحدہ عرب امارات بھیج دیا جہاں مشترکہ مشقوں سے اماراتی کوسٹ گارڈ کی مہار ت میں اضافہ کیا جائے گا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کا کوسٹ گارڈ بحری جہاز سمودرا پاواک منی الراشد(دبئی پورٹ)پہنچ گیا جہاں وہ منگل تک قیام کرے گا
اس دوران اماراتی کوسٹ گارڈ کے افسران اور جوانوں بھارتی افسران کے ساتھ مل کر مشقیں کریں گے تاکہ اماراتی کوسٹ گارڈ کی مہارت میں اضافہ کیا جا سکے ۔خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کی بندر گاہ پر قیام کے دوران بھارتی بحری جہاز کے کریو ممبر متحدہ عرب امارات کے کوسٹ گارڈ افسران سے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اس دوران مشترکہ مشقیں بھی کی گئی ہیں تاکہ باہمی تعاون کو بڑھا یا جائے اور کوسٹ گارڈ کو موثر بنانے کے لیے تجربے کا تبادلہ کیا جائے ۔