بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

’میں لوگوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ لیتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ نوجوان لڑکی نے ایسا کام شروع کردیا جو دنیا کی تاریخ میں کسی نے نہ کیا۔۔۔جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بستر گرم کرنا ہی میرا کام ہے، 21سالہ وکٹوریہ ماہانہ لاکھوں روپے انوکھا کام کرکے کمانے لگی، تفصیلات کے مطابق سرد موسم میں ٹھنڈے بستر میں گھسنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں، لیکن روسی لڑکی وکٹوریہ ایواشووا نے یہ مسئلہ بھی حل کردیا ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق 21 سالہ وکٹوریہ کا کام ہی لوگوں کے بستر گرم کرنا ہے۔

وہ اپنی فیس وصول کرنے کے بعد ایک گھنٹے کے لئے بستر میں لیٹتی ہے اور اسے خوب گرم کرنے کے بعد مالک کے حوالے کرکے مسکراتی ہوئی رخصت ہوجاتی ہے۔ ایک رات کے لئے بستر گرم کروانے کی فیس 65 پاؤنڈ (تقریباً 9ہزار پاکستانی روپے) ہے جبکہ پورے مہینے کے لئے اس کی خدمات حاصل کرنے کے لئے فیس 1350 پاؤنڈ (تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔وکٹوریہ کا کاروبار شروع ہوتے ہی کامیابی کی بلندیوں کو چھونے لگا ہے اور ان کے پاس بستر گرم کروانے والے کسٹمرز کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ اس قدر زیادہ ہوگئی ہے کہ اب وہ نوجوان لڑکیوں کی ایک ٹیم بھرتی کررہی ہیں جو بستر گرم کرنے کی خدمات فراہم کریں گی۔وکٹوریہ نے بتایا کہ جب وہ بستر گرم کررہی ہوتی ہیں تو کسٹمر کمرے میں موجود رہ سکتا ہے لیکن ان کے ساتھ بستر میں داخل نہیں ہو سکتا۔ کسی بھی قسم کی ناپسندیدہ صورتحال سے بچنے کے لئے وہ اپنے ساتھ سکیورٹی گارڈ کو بھی رکھتی ہیں تاکہ اگر کوئی کسٹمر شرارت کرے تو اسے سبق سکھایا جاسکے۔

وکٹوریہ کے مطابق اس نے یہ کام روسی مصنف اناتولی ماریان گوف کا ایک ناول پڑھنے کے بعد کیا۔ اس ناول کا ایک کردار سرگی ییسنین نامی شاعر ہے جو ایک خاتون ٹائپسٹ کو روزانہ کچھ رقم دے کر اس سے اپنا بستر گرم کرواتا ہے۔ وکٹوریہ کا کہنا ہے اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ اتنا مقبول ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…