اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے ڈی ایف فائیو نامی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی انتہائی جدید قسم کا مبینہ طور پر تجربہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چین نے مبینہ طور پر بیک وقت 10جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل ڈی ایف فائیو نامی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ گزشتہ ماہ شانزے صوبے کے تائیوان سپیس لانچ سینٹر سے میزائل فائر کرکے کیا ۔
میزائل نے کامیابی سے حرکت کرتی دس گاڑیوں کو مغربی چین میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ چین کی جانب سے کئے جانے والے تجربے کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ جبکہ امریکی خفیہ ادارے بھی اس میزائل تجربے کی نگرانی کرتے رہے ۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ہی پاکستان کی جانب سے بھی اسی طرح کے ایک میزائل ابابیل کا تجربہ کیا گیا تھا جو کہ بیک وقت کئی جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جوہری ماہرین نے چین کے اس تجربے کو چین کی جوہری صلاحیتوں میں واضح تبدیلی کا اشارہ قرار دیا ہے۔