بھارتی دفاعی بجٹ میں دس فیصد اضافہ

1  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج پارلیمان میں بجٹ پیش کیاانڈیا کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بدھ کو پارلیمان میں عام بجٹ پیش کرتے ہوئے دفاع کے شعبے میں دس فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔مجموعی طور پر بھارت کا 214 کھرب 70 ارب کا بجٹ پیش کیا۔بھارتی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں نوٹ بندی کے فیصلے کواپنی حکومت کا ’جرات مندانہ اور دلیرانہ‘ قدم قرار دیا

تاہم انھوں نے یہ تسلیم کیا کہ نوٹ بندی کے اقدامات کے حوالے سے  جزوی اثرات کچھ عرصہ تک نظر آتے رہیں گے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بجٹ کو سراہا اس سے قبل حزب اختلاف کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اس ’مایوس کن‘ قرار دیتے ہوئے لفظوں کا ہیر پھیر قرار دیا ہے۔اس بار حکومت نے دفاعی بجٹ میں دس فیصد کے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے اس کے لیے دو لاکھ 74 ہزار کروڑ روپے مختص کیےبجٹ کے مطابق اس رقم میں فوجیوں کی پینشن کی 86 ہزار کروڑ رقم شامل نہیں ہے۔بجٹ میں کسانوں کیلئے لون سکیم کی مد میں دس لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سکیم کے تحت حکومت کسانوں کی آمدن آئندہ پانچ برسوں میں دو گنا کرنا چاہتی ہے اس حوالے سے قرضوں کی شرح سود بھی کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا ہے، اتنا ٹیکس پہلے کبھی جمع نہیں ہوا۔حزب اختلاف کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بجٹ کو مایوس کن قرار دیتےہوئے اسے بھارتی کسانوں اورعوام کیلئے مایوس قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…