جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹرمپ کے متنازعہ بیان پرامریکہ سے کشیدگی،میکسیکو کاجوابی اقدام،چین کو بڑی پیشکش کردی

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو سٹی (آئی این پی )میکسیکو چین کے ساتھ جامع ٹھوس جامع تعلقات کا خواہش مند ہے اور وہ آئندہ برسوں کے دوران چینی سرمایہ کاری حاصل کرنا چاہتا ہے ۔یہ بات میکسیکو کے وزیر خارجہ لوئس وائیڈ گیرے نے برسراقتدار پارٹی کے سینیٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چینی سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں اور چین کے ساتھ تعلقات جامع انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں ،

میکسیکو نے لاطینی امریکی ممالک یورپ ، ایشیاء اور افریقہ کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے اقدامات کئے ہیں کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی منظر پر تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے جہاں تک چین کا تعلق ہے یہ وہ ملک ہے جس کے ساتھ ہم نے تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں اور ان تعلقات کی خوبی یہ ہے کہ وہ ٹھوس اور جامع شراکت داری پر قائم ہیں اور مستقبل میں ہماری تجارت میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ کیساتھ میکسیکو کی زیادہ ترتجارت درآمدات کی شکل میں ہے تا ہم ہماری برآمدات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔میکسیکو کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے خود کو بحرالکاہل شراکت داری معاہدے سے الگ کر لیا ہے جو میکسیکو سمیت دس ممالک کے ساتھ یہ تجارتی معاہدہ تھا جس کے ذریعے دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کو فرو غ دیا جائے گا ، ہم جنوبی کوریا کے ساتھ پہلے کی بات چیت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے بعض متنازعہ بیانات سے قطع نظر جن میں امریکہ میکسیکو سرحد پر دیوار تعمیر کرنا ہے ہم مذاکرات کے عمل کی طرف جارہے ہیں اور توقع ہے کہ آنیوالے چند ماہ میں شمالی امریکن فری تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو گی جس میں کینیڈ ا ، امریکہ اور میکسیکو شامل ہیں ، اس معاہدہ کے بارے میں ٹرمپ کا خیال یہ ہے کہ اس سے صرف میکسیکو کو فائدہ حاصل ہو گا۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…