بھارت پر قدرتی عذاب نازل ۔۔ ہندوستانی فوج گہرے صدمے سے دوچار

31  جنوری‬‮  2017

سری نگر(آن لائن) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد25 ہوگئی جن میں 20 بھارتی فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب برفانی تودے تلے دبنے والے 5 فوجیوں کو دن بھر کی محنت کے بعد زندہ نکال لیا گیا تھا

تاہم وہ شدید زخمی تھے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ فوجی لائن آف کنٹرول پر اپنی چوکی کی جانب جارہے تھے جب ان پر برف کا تودہ گر گیا تاہم زندہ نکالے جانے کے باوجود خراب موسم کی وجہ سے انہیں فوری طور پر 140 کلو میٹر دور سری نگر میں واقع ہسپتال تک نہیں پہنچایا جاسکا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کے دو کیمپس اور ایک پٹرولنگ یونٹ پر برفانی تودے گرگئے تھے اور اس کے نتیجے میں 15 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشیں نکالنے میں دو دن لگے تھے جبکہ تودہ گرنے کے ایک اور واقعے میں 5 عام شہری بھی ہلاک ہوگئے تھے جن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل تھے۔واضح رہے کہ کشمیر میں ان دنوں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔کشمیر میں موسم سرما کے دوران برفباری کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے برفانی تودوں کے گرنے کے واقعات بھی پیش آتے رہے ہیں۔آزاد کشمیر میں 2012 میں برفانی تودہ گرنے سے 140 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ہلاک شدگان میں پاکستانی فوجی بھی شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…