نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی فوج میں نئی بغاوت بلند، کلرک نے ایسا کام کر دیا جس نے بھارتی فوج کو شرم سے پانی پانی کر دیا ، بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف ) کا ایک کلرک بھی فوج میں کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں بی ایس ایف کے کلرک نورتن چودھری نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آئین سب کو برابر کے
حقوق دیتا ہے لیکن بی ایس ایف کے اہل کار حقوق سے محروم ہیں۔اس نے بتایا کہ حد تو یہ ہے کہ اہل کار مناسب کھانے کی فراہمی کا بھی نہیں کہہ سکتے ، اگر کوئی غلطی سے شکایت کر بھی دے تو اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے جیسے اس نے کوئی بڑا جرم کردیا ہو ۔