اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں 60بھارتی گرفتار ۔۔ کیا کام کر ہے تھے ؟ بھارتی میڈیا چیخ اٹھا

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 60 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 60 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے انکی کشتیوں کو قبضے میں لے لیا ۔خیال رہے کہ بحیرہ عرب میں مچھلی کے شکار کے دوران ایک دوسرے کی سمندری حدود کی خلاف ورزیوں پر آئے دن پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ماہی گیر گرفتار کرتے رہتے ہیں۔

ماہی گیروں کی کشتیاں جدید آلات سے عاری ہوتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں حدود کا اندازہ نہیں ہوتا اور وہ سمندری حد پار کرجاتے ہیں۔گرفتار ہونے والے اکثر ماہی گیروں کو پاکستان اور بھارت کے درمیان خراب سفارتی تعلقات اور بیوروکریسی کی رکاوٹ کے باعث، اپنی سزا کاٹنے کے بعد بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑتا ہے۔تاہم دونوں ممالک جذبہ خیر سگالی کے تحت بھی قید کئی ماہی گیروں کو رہا کردیتے ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ 5 جنوری کو بھی پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے 219 ماہی گیروں کو رہا کیا تھا، اس سے قبل دسمبر 2016 میں بھی پاکستان نے بھارت کے 220 ماہی گیروں کو رہا کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…