لندن(آن لائن)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے امریکہ سے آبدیدہ ہو کر سوال کیا ہے کہ آخر امریکہ میں مسلمان خواتین اور بچوں پر کیوں دروازے بند کئے گئے ہیں ، ہفتے کے روز پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سات مسلمان ممالک پر امریکہ میں پابندی کے حوالے سے سوال کیا ہے کہ
آخر مسلمان خواتین اور بچوں کی امریکہ میں انٹری پرکیوں پابندی لگائی گئی ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ میں مسلمانوں پر زندگی ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد تنگ ہوئی ہے ۔ ٹرمپ نے اپنے صدر منتخب ہونے سے پہلے مسلمانوں کے خلاف کھل کر زہر اگلا تھا تاہم بعد میں تنقید کا سامنا کرنے کے بعد انہوںنے اپنی پالیسی میں نرمی کا مظاہر ہ کیا مگر اب صدر بنتے ہی ٹرمپ دوبارہ مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا شروع ہو گئے ہیں ۔