واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے دیور بھی واشنگٹن میں ٹرمپ مخالف خواتین کی ریلی میں شریک ہوئے، جوش کشنر ریلی کے بعد اپنے بھائی کو بطور ایڈوائز تقرری پر مبارکباد دینے وائٹ ہاوس بھی پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاوس کے ایڈوائزر جیراڈ کشنر کے بھائی جوش کی خواتین مارچ میں
سامنے آنے والی تصاویر نے سب کو حیران کردیا،بعد میں انہوں نے وائٹ ہاوس میں اپنے بھائی کی بطور ایڈوائزر حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت کی اور اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوش کشنرنے بتایا کہ وہ محض ایک مبصر کی حیثیت سے خواتین ریلی میں گئے، تاہم یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ جوش ڈیموکریٹ ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں بھی بھائی کا ساتھ نہیں دیا۔