جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

ہم ان لوگوں کیخلاف روس کیساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ٹرمپ کے صدر بنتے ہی امریکہ نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

datetime 24  جنوری‬‮  2017 |

واشنگٹن( آن لائن )ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ شام میں داعش کیخلاف روس کیساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن افراد کی بے دخلی مہم کا محور جرائم پیشہ افراد ہیں۔ چین کو عالمی سمندری حدود کے علاقوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔وائٹ ہائوس کے ترجمان شون اسپائسر نے پریس کانفرنس میں کہاکہ جنوب بحر چین کے

 

اطراف عالمی سمندری حدود میں واقع علاقوں پر چین کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ صدر ٹرمپ شام میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے روس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔تقریب حلف برداری میں شرکا کی تعداد کے حوالے سے متضاد بیانات پر شون اسپائسر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حقائق کو مسترد کیا جاسکتا ہے تاہم ہمارا ارادہ غلط بیانی کا ہرگز نہیں تھا۔ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کو ٹیلی وژن اور دیگر میڈیا پر ریکارڈ تعداد میں دیکھا گیا۔ انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ کے لیے ہیلتھ کیئر کے شعبے کے علاوہ ٹیکس اور قانونی اصلاحات بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…