پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

افغان مہاجرین کی افسوسناک حرکتیں،جرمنی بڑے اقدا م پر مجبور،اعلان کردیاگیا

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمنی میں سیاسی پناہ کے ناکام افغان درخواست گزاروں کا دوسرا گروپ جلد ہی واپس افغانستان بھیجا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس متنازعہ اقدام پر تنقید کے باوجود رواں ماہ یہ ملک بدریاں عمل میں آئیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی جرمن صوبے شلیس وِگ ہولشٹائن کے وزیر داخلہ اور سیاسی جماعت ایس پی ڈی کے

ایک اہم رہنما شٹیفان شٹْٹ نے بتایاکہ افغانستان کی صورت حال کو سامنے رکھا جائے، تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ان مہاجرین کو ’انسانی وقار‘ اور مکمل ’تحفظ‘ کے ساتھ واپس ان کے وطن بھیجا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ شٹْٹ نے کہا کہ افغانستان میں جاری خون ریزی کی وجہ سے وہاں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مسلح تنازعے کی وجہ سے پورا افغانستان متاثر ہے۔ انہوں نے اسی تناظر میں کہا کہ افغان مہاجرین کی جرمنی بدری روکی جانا چاہیے۔بتایا گیا ہے کہ واپس افغانستان بھیجے جانے والے اس نئے گروپ میں پچاس افغان باشندے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ تمام تارکین وطن مرد ہیں اور ان میں سے متعدد جرائم میں ملوث بھی رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں شٹْٹ نے کہا کہ اس وقت یہ تارکین وطن جرمن صوبوں باویریا، باڈن ورٹمبرگ اور نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں مقیم ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…