واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈٹرمپ نے امریکاکے45ویں صدرکےعہدےکاحلف اٹھا لیا.امریکاکےچیف جسٹس جان رابرٹس نےڈونلڈٹرمپ سےحلف لیا.ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد شرکا سےخطاب میں کہا کہ میں قوم سے کیے تمام وعدے نبھاؤں گا۔اقتدارکی منتقلی کےلیےبراک اوبامااورمشیل اوباما کےشکرگزارہیں۔ہمیں بہت چیلنجز کا سامنا ہوگا .
ایک انتظامیہ جارہی ہے،دوسری آرہی ہے ، طاقت عوام کو منتقل کی جارہی ہے.آج کا جشن امریکی عوام کےلیے ہے.اسٹیبلشمنٹ نے اپنا تحفظ کیا امریکیوں کا تحفظ نہیں کیا۔واشنگٹن کی تر قی کے باوجود عوام مشکلات کا شکار رہے۔سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ امریکا آپ سب کا ہے .امریکی شہری ملک کی تعمیر نوکی قومی کوششوں میں شریک ہوں گے۔اقتدار امریکی عوام کو منتقل کررہے ہیں۔آج کے بعد عوام حکومت کو کنٹرول میں رکھے گی ۔عوام اس ملک کے سربراہ اور رہنما ہوں گے۔امریکیوں کو اپنے بچوں کےلیے اچھے اسکول اور اچھےحالات چاہییں۔پسماندہ طبقے نے میری فتح میں کردار ادا کیا۔ سیاستدانوں نے ترقی کی لیکن روزگارختم ہوا،فیکٹریاں بندہوگئیں.آج کا دن اورخوشیاں عوام کےنام کرتے ہیں۔ہم نے دیگر ممالک کے تحفظ پر اربوں ڈالر خرچ کئے.ہم نے دوسری اقوام کو دولت مند بنایا.یہ سب ماضی کا قصہ ہے اب مستقبل کی طرف دیکھنا ہے۔ہم صرف امریکا کے مستقبل پر نظر رکھیں گے ۔ہم ایک نیا ویژن لے کر آگے بڑھیں گے۔منشیات اورسماج دشمن عناصرجیسےمسائل کاامریکا کوسامنا ہے۔ج کے بعد امریکا سب سے پہلے ہوگا۔آج کےدن سےصرف اورصرف امریکاسب
سےپہلےکومدنظررکھناہے۔ہم وہی کرینگے جس سے امریکا اور امریکی عوام کا مفاد وابستہ ہو۔امریکی ایک قوم ہیں اور ہم سب کے دکھ درد مشترکہ ہیں۔ہرفیصلےمیں امریکا سب سے آگے کا نظریہ سامنے رکھا جائے گا۔ہمیں اپنی سرحدوں کی حفاظت کرناہونگی،روزگارکےمواقع پیداکریں گے۔ امریکا اور دنیا کے لیے نئی مثالیں قائم کریں گے۔ امریکا کی تعمیر امریکی ہی کریں گے۔دنیا کے مختلف ممالک سے
دوستانہ تعلقات قائم کریں گے۔امریکی مصنوعات خریدو اور امریکیوں کو ملازمت دو۔ہمیں اپنی قوم کا مفاد سب سے پہلے دیکھنا ہو گا۔میری ہر سانس امریکی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہوگی۔ کسی ملک پر کوئی حل مسلط نہیں کریں گے۔ٹیکس،تجارت،خارجہ امورکوایسا بنائیں گےکہ امریکیوں کوفائدہ پہنچے۔فوج اورقانون نافذکرنے والے ادارے قوم کا تحفظ کریں گے۔تجارت سےلےکردفاع تک تمام
فیصلےملک کےمفادمیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مذہنی انتہا پسندی کو دنیا سے ختم کر دیں گے۔دنیا سے اسلامی انتہا پسندی کو ختم کردیں گے۔دہشتگردی کے خلاف کام کریں گے۔ہم اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ملک کی تعمیر نو کریں گے۔ امریکا کو ایک مرتبہ پھر مستحکم اور خوشحال بنائیں گے۔باتیں کرنے کا وقت ختم اب کام کرنے کا وقت آگیا ہے۔میں ان سیاستدانوں کے طرح نہیں جو صرف باتیں
کرتے ہیں اور کام نہیں کرتے ۔کالے یا سفید سب کو یہ سوچنا ہوگا کہ ہم سب کا خون لال ہے۔واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے ہی خطاب کو ناقدین کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے متوازن اور مدلل خطاب نے امریکیوں کو حیران کر دیا ہے ۔