نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 2افغانیوں نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی طالبہ کو زیادتی کانشانہ بناڈالا ،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق نئی دہلی میں 2افغان باشندوں نے یونیورسٹی کی طالبہ کو زیادتی کانشانہ بناڈالا۔ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی شناخت 27سالہ تواب احمد اور 31 سالہ سلیمان احمدی کے نا م سے ہوئی ہے ۔
زیادتی کا نشانہ بننے والی 21سالہ لڑکی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی طالبہ ہے جسے دونوں ملزمان نے مبینہ طور پر نشہ آور چیز دے کر جنسی زیادتی کانشانہ بنایا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ چن موئے بسوال کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے کارڑ پر رہ رہے تھے ۔ایک ملزم تواب ایونٹ مینجرکے طور پر کام کررہا تھا۔متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دونوں ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد تہاڑجیل میں بھجوا دیا گیا ہے ۔