نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے کہا ہے کہ اڑی اور ہندواڑہ حملے میں جیش محمد نہیں بلکہ لشکرطیبہ ملوث ہے ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے کا کہنا ہے کہ ا ڑی اور ہندواڑہ حملے میں جیش محمد نہیں بلکہ لشکرطیبہ ملوث ہے۔جیش محمدنگروٹہ آرمی کیمپ پر حملے میں ملوث تھی
میڈیا کے مطابق اس حملے جس میں 2افسر اور 5اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔اس سے قبل بھارت کی جانب سے کہا گیا تھاکہ اڑی حملے جس میں 19فوجی مارے گئے تھے کے چار حملہ آوروں کا تعلق جیش محمد سے تھا۔