بیجنگ (آئی این پی ) چینی سفارتخانے اورچینی سوشل میڈیا صارفین نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمدکے چین مخالف تبصروں کی شدید مزمت اور شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مہاتیر محمد چین مخالف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں، ملائیشیا سے بائیکاٹ کیا جائے ۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے بلاگ میں لکھاہے کہ ملک کی زیادہ تر قیمتی زمین اب غیر ملکیوں کی ملکیت میں ہے کچھ عرصے بعد غیرملکی پورے ملک پر قبضہ کر لیں گے جس کے بعد ملائیشیا ایک غیر ملک بن جائے گا ۔
انہوں نے چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک طاقتور سلطنت کے ساتھ چھڑپ ہے ۔ انہوں نے 38 ملین ڈالر کے فورسٹ سٹی منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر ملکی انکلیو ہے جس پر چینی نیٹ صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہاکیا ہے اور ملائیشا میں چینی سفارتخانے نے بھی مہاتیر محمد کے بیان کی سخت مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ چین ملائیشیا تعلقات قابل تعریف ہیں لیکن ملائیشیا کے سابق وزیراعظم چین مخالف جذبات کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں اور کہا ہے کہ ملائیشیا میں چینی سرمایہ کاری اور یہاں سے روزگار کے مواقع چوری کے الزام کے پیچھے جھوٹ کو بے نقاب کر سکتے ہیں۔ کچھ چینی نیٹ صارفین نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے ساتھ بائیکاٹ کیا جائے ۔