پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شامی حکومت کو بڑا دھچکا،اہم ترین شخصیت قتل

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(آئی این پی)شامی حکومت کے مذاکرات کار ریٹائرڈ میجر جنرل احمد غضبان کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ،انھیں شامی حکومت نے 24 گھنٹے قبل ہی وادی بردی میں حزب اختلاف سے مذاکرات کے لیے نامزد کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ شامی حکومت نے مسلح دھڑوں پر ان کے قتل کا الزام عائد کیا ہے جبکہ شامی کارکنان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ ملیشیا ان کے قتل میں ملوث ہے کیونکہ ان کا قتل شامی حکومت کے کنٹرول والے علاقے میں ہوا ہے۔

اس دوران میں یہ غیر مصدقہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ دارالحکومت دمشق کو آب رسانی کا نظام بحال کرنے کے لیے آنے والی مرمتی ٹیم واپس چلی گئی ہے۔رصدگاہ نے جمعہ کو اطلاع دی تھی کہ شامی حکومت نے غضبان کو پانی کے بحران کے حل کی ذمے داری سونپی تھی اور سمجھوتے کے تحت جو جنگجو وادی بردی میں رہنا چاہتے ہیں،انھیں ایسا کرنے کی اجازت ہوگی۔تاہم جو وہاں نہیں رہنا چاہتے اور جہاں بھی جانا چاہتے ہوں ،انھیں اس کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق اس سمجھوتے میں غیر شامی فوجی جنگجو شامل نہیں اور انھیں وادی بردی سے بے دخل کردیا جائے گا۔جمعے کے روز شامی فورسز اور حزب اللہ ملیشیا نے وادی بردی میں واقع بسیمہ ،کفیر الزیت ،کفر العوامید ،دیر مقرن اور دیر قانون پر قبضہ کر لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…